Ministry of Planning and Development
@PlanComPakistan
Official Account of M/o #Planning#, #Development# & #Special_Initiatives# | #PlanningCommission# | Govt of Pakistan| Our Mission: #StrongEconomyStrongPakistan#
Joined August 2013
818 Following    144.9K Followers
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کا جدہ میں پاکستانی بزنس کیمیونٹی کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے “اڑان پاکستان” پروگرام کو ملک کی معاشی خودمختاری کا ضامن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑ کر پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ پروفیسر احسن اقبال نے پاکستانی کمیونٹی کو تلقین کی کہ سیاسی لانگ مارچوں کو خیر باد کر کے اقتصادی لانگ مارچ کا حصہ بنیں۔ قوموں کے تعلقات کو اقتصادی رشتے ہی لازوال بنیادیں فراہم کرتے ہیں لہذا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت روابط بڑھانے میں مقامی کمیونٹی اپنا کردار ادا کرے۔ وفاقی وزیر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے معیشت کو ڈھلوان سے اڑان پہ موڑ دیا ہے۔ اب ہر پاکستان کا فرض ہے کہ اپنی پوری صلاحیتیں معاشی اڑان کی کامیابی کے لئے وقف کردے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی قوم کی اصل پہچان اسکی محنت اور ذہانت ہیں۔ ہمیں محنت، ذہانت ،دیانت اور اعلیٰ معیار سے پاکستانی برانڈ دنیا میں منوانا ہے۔ پاکستان کو اللہ نے کھربوں ڈالر کے معدنیات سے نوازا ہے۔ حکومت نے بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کے منصوبے شروع کئے ہیں۔ اس عمل سے بلوچستان کی ترقی کے دشمنوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ بلوچستان ترقی کرے گا اور پاکستان کا خوشحال ترین صوبہ بنے گا۔ پروفیسر احسن اقبال نے آگاہ کیا کہ حکومت نے دو لاکھ نوجوانوں کی سالانہ آئی ٹی میں تربیت کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اسی طرح ایک ہزار زرعی ماہرین کو جدید زراعت کی تربیت کے لئے چین بھیجا جا رہا ہے۔ پروفیسر احسن اقبال کہا کہنا تھا کہ حکومت کا عزم پاکستان کو 2035 تک دس کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا ہے۔ یہ ملک پاکستان ہماری پہچان اور وطن ہے، اس پہ آنچ نہیں آنے دیں گے۔ @appcsocialmedia @betterpakistan @PTVNewsOfficial @RadioPakistan @etribune @ExpressNewsPK @Nawaiwaqt_ @jang_akhbar @DailyUrduPoint @brecordernews @TFT_
Show more
0
0
4
0