Ministry of Planning and Development
@PlanComPakistan
Official Account of M/o #Planning#, #Development# & #Special_Initiatives# | #PlanningCommission# | Govt of Pakistan| Our Mission: #StrongEconomyStrongPakistan#
818 Following    144.9K Followers
گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ — بلوچستان کی معاشی خودمختاری اور ترقی کا منصوبہ بلوچستان پاکستان کا وہ خطہ ہے جو قدرتی وسائل، جغرافیائی اہمیت، اور باصلاحیت افرادی قوت سے مالا مال ہے۔گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا منصوبہ بلوچستان کے عوام کے لیے ترقی، خوشحالی اور بین الاقوامی مواقع کی ایک نئی دنیا کے دروازے کھولنے جا رہا ہے۔ یہ ایئرپورٹ نہ صرف جدید فضائی روابط کا ذریعہ بنے گا بلکہ گوادر اور گرد و نواح کے علاقوں کو عالمی تجارتی اور سیاحتی نقشے پر اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ منصوبے کی اہمیت: ✅ گوادر کو بین الاقوامی تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کا مرکز بنانے میں معاون ✅ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار اور تربیت کے مواقع میں اضافہ ✅ جدید سفری سہولیات کے ذریعے مقامی آبادی کو قومی اور بین الاقوامی سطح سے جوڑنا ✅ خطے میں باہمی روابط، ہم آہنگی اور یکجہتی کو تقویت دینا اس منصوبے کا مقصد ملک کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے، اور بلوچستان کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا ہے۔ #BalochistanRising# #Gwadar# #UraanPakistan#
Show more
0
4
15
7
آئیں مل کر بنائیں ایک روشن بلوچستان! بلوچستان، ہمارا عظیم صوبہ، جہاں کی دھرتی سونے اور معدنیات سے مالا مال ہے، جہاں کے پہاڑ تاریخ کے گواہ ہیں، اور جہاں کے لوگ بے مثال محنت اور حوصلے کی علامت ہیں۔ یہاں کی ثقافت، رقص، موسیقی، اور دستکاری دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتیں، خواتین کی لگن، اور بزرگوں کی حکمت ہماری قومی دولت ہیں۔ مگر ہم جانتے ہیں کہ اس دھرتی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وفاقی حکومت نے بلوچستان کی ترقی کے لیے بیشتر منصوبے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) میں شامل کئیے ہیں۔ ان منصوبوں میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، اور زراعت کے شعبوں میں اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں حکومت کے اڑان پاکستان کے قومی معاشی تبدیلی کے پانچ سالہ منصوبے کے تحت بلوچستان کو ایک نئے دور میں لے جانے کی حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے۔ اس پالیسی کے تحت برآمدات، ڈیجیٹل پاکستان، ماحولیات، توانائی، انصاف اور مساویانہ حقوق کے ذریعے پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ اس کا ویژن بلوچستان کی معدنی دولت، زرعی صلاحیت، اور گوادر کی تجارتی اہمیت کو ملکی و عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے: حکومت پاکستان صوبہ بلوچستان کی ترقی کے لیے بیشر منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ ان میں سے چند کا ذکر ہم یہاں کرتے ہیں۔ منصوبوں کی تفصیل ہم وقتا فوقتا اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شہیر کرتے رہیں گے۔ 🎯 این-25 ہائی وے کی تعمیر سے خضدار اور کوچلاک کے درمیان سفر کا وقت کم ہوگا، جو تجارت اور روزگار کے نئے دروازے کھولے گی۔ 🎯 گوادر پورٹ کی تعمیر بلوچستان کو عالمی تجارت کا مرکز بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ 🎯 کچی کینال کا احیا، خشک علاقوں میں پانی پہنچا کر کسانوں کی زندگیاں بدل رہا ہے۔ 🎯 نوشکی، پشین، وڈھ، اور گوادر میں نئے یونیورسٹیز کے قیام سے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع مل رہے ہیں۔ 🎯 کوئٹہ، گوادر، اور تربت میں ہسپتالوں کی تعمیر صحت کی سہولیات کو بہتر بنا رہی ہے۔ نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں: 🎯 5,000 اسکالرشپس کے ذریعے بلوچستان کے طلباء ملک کی نامور یونیورسٹیوں میں پڑھ رہے ہیں۔ 🎯 ڈیجیٹل یوتھ ہب جو کہ وزیراعظم کا خصوصی پروگرام ہے کے ذریعے نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جا رہا ہے۔ 🎯 خواتین کے لیے ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز اور شہید بینظیر بھٹو ویمن سینٹرز معاشی خودمختاری اور تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ اڑان پاکستان اور اڑان بلوچستان کا یہ وژن تب ہی کامیاب ہوگا جب بلوچستان کا ہر شہری، ہر گاؤں اور ہر بستی اس کی روشنی سے جگمگائے گا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ بلوچستان کا ہر فرد خود کو پاکستان کا ایک اہم حصہ سمجھے۔ مگر یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم سب مل کر آگے بڑھیں۔ اپنے نوجوانوں کو تعلیم دیں، خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں۔ آئیے، اپنے صوبے کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لائیں۔ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر، ہر منصوبے کی ترقی میں حصہ لے کر، اور اپنی مثبت رائے دے کر۔ یہ وعدہ کریں کہ ہم مل کر بنائیں گے ایک روشن بلوچستان جہاں ہر فرد کو ترقی کا یکساں موقع ملے، جہاں محبت اور اعتماد کی فضا ہو۔ (مزید معلومات کے لیے ہمارے سوشل میڈیا صفحات کو فالو کریں۔ ہر منصوبے کی تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی!)
Show more
0
5
20
5
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت وزیرِاعظم کی ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم (EFS) کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔ پروفیسر احسن اقبال نے حکومت پاکستان کی برآمدات کو 2029 تک 60 ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اس مقصد کے لیے کاروبار دوست ماحول کی فراہمی، ویلیو ایڈیشن، اور برآمدی شعبہ جات کی عالمی معیار کے مطابق بہتری ضروری ہے۔ اجلاس کے اہم نکات: 📌 وفاقی وزیر احسن اقبال نے حکومت کے 2029 تک 60 ارب ڈالر کی برآمدات کے ہدف کو قومی معیشت کی بقا اور ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ 📌ٹیکسٹائل، گارمنٹس اور ایپیرل سیکٹر کی ویلیو ایڈیشن اور بین الاقوامی معیار کے ویلیو چینز کی تشکیل کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیا۔ 📌 اُڑان پاکستان ایجنڈے کے تحت آٹھ ترجیحی شعبوں میں برآمدی ترقی کی حکمت عملی پیش کی گئی۔ 📌 وفاقی وزیر نے کہا کہ برآمدی معیشت پاکستان کی سلامتی، معاشی خودمختاری اور ترقی کا ضامن ہے، جس کے لیے سرکاری و نجی شعبوں کو شراکت دار بننا ہوگا۔ 📌 اجلاس میں کلسٹر بیسڈ اسٹریٹیجی کی اہمیت پر زور دیا گیا اور عالمی منڈیوں میں مسابقت پیدا کرنے کے لیے مکمل ویلیو چینز کی تشکیل کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔ 📌 صنعتکاروں نے ٹیکس مسائل، ریفنڈز کی تاخیر اور ریگولیٹری رکاوٹوں سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا، جنہیں دور کرنے کی حکومتی یقین دہانی کرائی گئی۔ 📌وزیر منصوبہ بندی نے نجی شعبے کو ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن، مہارتوں کی ترقی اور ماحول دوست پیداوار میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی تاکہ پائیدار برآمدی ترقی ممکن ہو وزیرِ منصوبہ بندی نے اجلاس کے دوران صنعتکاروں کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کا بھی جائزہ لیا، جن میں ٹیکس نظام میں تضادات، ریفنڈز کی تاخیر اور ریگولیٹری پیچیدگیاں شامل تھیں۔ انہوں نے صنعتکاروں کو یقین دلایا کہ حکومت تمام رکاوٹوں کو دور کرے گی اور ایسا ٹیکس اسٹرکچر تشکیل دے گی جو سرمایہ کاروں کے لیے سازگار اور شفاف ہو۔
Show more
0
0
2
0
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے نیشنل ایکشن پلان 2021 کے تحت سوشو پولیٹیکل ڈومین پر دوسری اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ملک کو درپیش اندرونی سیکیورٹی چیلنجز، بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر، اور اس کے پائیدار حل کے لیے سماجی و اقتصادی ترقی پر زور دیا گیا۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ جہاں دہشت گردی کے خلاف عسکری اقدامات ناگزیر ہیں، وہیں دیرپا امن کے لیے متاثرہ اضلاع میں ترقیاتی اقدامات اور مؤثر حکمرانی کو فروغ دینا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے زور دیا کہ: ✅ مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے اور ضلعی سطح پر انتظامیہ کو مضبوط کیا جائے تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی بہتر ہو۔ ✅ 20 غریب ترین اضلاع کی ترقی کے لیے صوبے فوری طور پر اپنے حصے کی فنڈنگ مختص کریں تاکہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر پسماندہ علاقوں کو قومی دھارے میں لایا جا سکے۔ ✅ مدرسوں کے طلباء کے لیے متبادل پیشہ ورانہ راستے فراہم کیے جائیں تاکہ وہ مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر پیشوں میں بھی فنی مہارت حاصل کریں۔ ✅ قومی نصاب میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور اقلیتوں کے حقوق کو شامل کیا جائے تاکہ معاشرے میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دیا جا سکے۔ ✅ ان علاقوں میں ہائی اسکول قائم کیے جائیں جہاں لڑکیوں کے لیے تعلیمی سہولیات میسر نہیں ہیں تاکہ ہر بچی کو تعلیم کا حق ملے۔ ✅ اساتذہ کے رویوں کی نگرانی کی جائے اور ان کے لیے ریفریشر کورسز کا انعقاد کیا جائے تاکہ انتہاپسند نظریات کی روک تھام ممکن ہو۔ ✅ نصاب میں اعتدال، برداشت اور قومی یکجہتی کے عناصر شامل کیے جائیں تاکہ طلباء مثبت سوچ کے حامل شہری بن سکیں۔ ✅ نوجوانوں میں فکری بنیاد کے لیے علامہ اقبال کے افکار کو فروغ دیا جائے اور صوبوں میں اقبال اکیڈمی کی شاخیں قائم کی جائیں۔
Show more
0
0
1
0
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال چوہدری کی مدینہ منورہ میں اعتکاف کی روحانی کیفیات پر معروف صحافی عرفان صدیقی کا ایک بصیرت افروز مضمون حال ہی میں شائع ہوا ہے۔ یہ تحریر پروفیسر احسن اقبال کی مدینہ منورہ سے گہری وابستگی اور وہاں اعتکاف کے دوران ان کی روحانی تجربات کو اجاگر کرتی ہے۔ مضمون میں بیان کیا گیا ہے کہ پروفیسر احسن اقبال ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ ان کا یہ عمل اسلامی اقدار، خصوصاً عدل، مساوات اور اتحاد پر مبنی عوامی خدمت کے جذبے کی تجدید کا مظہر ہے۔ مدینہ منورہ سے ان کی قلبی وابستگی اور وہاں کی روحانی فضا میں سکون و اطمینان کا احساس ان کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے۔ یہ مضمون ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قیادت کا حقیقی جوہر روحانی اور اخلاقی اقدار سے جُڑا ہوتا ہے، جو ایک منصفانہ، پرامن اور جامع معاشرے کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ مکمل مضمون پڑھنے کے لیے لنک ملاحظہ کریں
Show more
0
0
4
2
‼️ WE ARE HIRING! The Ministry of Planning, Development & Special Initiatives is seeking passionate and qualified individuals to be part of the Development Communication Project. If you’re ready to contribute to shaping Pakistan’s development narrative and thrive in a fast-paced, creative environment, we want to hear from you! Available Positions: ❗️Communication Strategist (PPS-09) ❗️Editor / Publications Specialist (PPS-09) ❗️Media Specialist / Program Officer (PPS-08) ❗️Manager Admin & Finance (PPS-08) ❗️Creative Content Writer (PPS-08) ❗️Graphic Designer (PPS-07) ❗️Computer Operator (PPS-06) Apply Online: Visit https://t.co/u739sNVupq or https://t.co/6CoqvyehSe to download TORs and submit your application. Deadline: Apply within 15 days of this announcement. For queries, email us at: devcom.mop@gmail.com
Show more
0
5
33
10
Pakistan's mountains are calling—here's why you should go. https://t.co/F4tc7vXgwv
0
36
397
100
#Pakistan# will send two astronauts to #China# for space station training under a bilateral agreement. The mission will involve advanced scientific research, symbolizing a breakthrough in space collaboration. Read More⤵️: https://t.co/8KvTK3FJDg https://t.co/5hHMcSwy8R
Show more
0
0
5
3
پاکستان کی سول سروس میں اصلاحات کا آغاز: وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سول سروسز ریفارم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کلسٹر بیسڈ سسٹم کی منظوری دی گئی، مزید برآں ✅ افسران کی مہارتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، ✅ کارپوریٹ طرز عمل اپنانے، ✅ تکنیکی ماہرین کی شدید قلت دور کرنے، ✅ انجینئرنگ اور آئی ٹی گروپس بڑھانے، ✅ انگریزی کے بجائے اردو کو سی ایس ایس میں میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی۔ ✅ 1973 ماڈل پر نظرثانی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آج کا شہری زیادہ باخبر اور بااختیار ہے، اور اس کی توقعات بھی کہیں زیادہ ہیں۔ اس لیے ہمیں ایسی سول سروس درکار ہے جو جدید تقاضوں کے مطابق چُست، فعال، کارکردگی پر مبنی اور عوام کے لیے مؤثر و جوابدہ ہو۔
Show more
0
0
9
2
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی زیرصدارت پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (PSDP) 2024-25 کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تیسرے سہ ماہی فنڈز کے استعمال، مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور PSDP 2025-26 کے لیے وسائل مختص کرنے کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ 🤏وفاقی وزیر کی اقتصادی سیکشن کو فنڈز کے جامع تجزیہ، بلاک الاٹمنٹس پر رپورٹ اور چوتھی سہ ماہی کی ریلیز کی تفصیلی رپورٹ کی ہدایت۔ 🤏ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کے لیے بہترین نتائج والے منصوبوں کو ترجیح دینے پر زور 🤏گلگت بلتستان کے توانائی بحران کے حل کے لیے فوری پیش رفت کا حکم۔ 🤏مزید برآں، AI سے iPAS کو جدید بنانے، میرٹ پر اسکالرشپ اور SUPARCO کی ٹیکنالوجی سے نگرانی کی ہدایت دی گئی تاکہ منصوبوں کی شفافیت اور بروقت تکمیل یقینی ہو۔
Show more
0
0
7
2
Prof. Ahsan Iqbal, Federal Minister for Planning and Development, chaired a steering committee meeting today on Socio-Political Domain with Secretary Planning Mr. Awais Manzur Sumra & Member Governance Dr. Adnan Rafiq. The meeting reviewed progress, discussed strategies, and outlined next steps for fostering inclusive growth and socio-political engagement across Pakistan. Senior members from Governance section were also present in the meeting.
Show more
0
1
3
2
بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی میں ہر فرد کا کردار اہم ہے! ہم بلوچستان کے عوام کو بالخصوص دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس اہم اقدام کا حصہ بنیں، اور پورے ملک سے تمام افراد کو ترغیب دیتے ہیں کہ وہ بلوچستان کمیونٹی گروپ میں شامل ہوکر مثبت مکالمے کو فروغ دیں، ترقیاتی منصوبوں کی کامیابیوں سے آگاہ ہوں اور خطے میں جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔ یہ آپ کا اپنا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اپنی آواز بلند کرسکتے ہیں، اپنی تجاویز شیئر کرسکتے ہیں اور بلوچستان کے روشن مستقبل کی تعمیر میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔ آئیے! یکجہتی، امن اور ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں اور ایک خوشحال بلوچستان کی بنیاد رکھیں۔ https://t.co/gpcJRevjB1 @betterpakistan @AuthorityGwadar @Gwadar_Pro @VOGwadar @DG_GwadarDA @thegwadarpost @BaluchistanTime @Baluchistan
Show more
0
0
6
2
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کا جدہ میں پاکستانی بزنس کیمیونٹی کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے “اڑان پاکستان” پروگرام کو ملک کی معاشی خودمختاری کا ضامن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑ کر پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ پروفیسر احسن اقبال نے پاکستانی کمیونٹی کو تلقین کی کہ سیاسی لانگ مارچوں کو خیر باد کر کے اقتصادی لانگ مارچ کا حصہ بنیں۔ قوموں کے تعلقات کو اقتصادی رشتے ہی لازوال بنیادیں فراہم کرتے ہیں لہذا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت روابط بڑھانے میں مقامی کمیونٹی اپنا کردار ادا کرے۔ وفاقی وزیر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے معیشت کو ڈھلوان سے اڑان پہ موڑ دیا ہے۔ اب ہر پاکستان کا فرض ہے کہ اپنی پوری صلاحیتیں معاشی اڑان کی کامیابی کے لئے وقف کردے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی قوم کی اصل پہچان اسکی محنت اور ذہانت ہیں۔ ہمیں محنت، ذہانت ،دیانت اور اعلیٰ معیار سے پاکستانی برانڈ دنیا میں منوانا ہے۔ پاکستان کو اللہ نے کھربوں ڈالر کے معدنیات سے نوازا ہے۔ حکومت نے بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کے منصوبے شروع کئے ہیں۔ اس عمل سے بلوچستان کی ترقی کے دشمنوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ بلوچستان ترقی کرے گا اور پاکستان کا خوشحال ترین صوبہ بنے گا۔ پروفیسر احسن اقبال نے آگاہ کیا کہ حکومت نے دو لاکھ نوجوانوں کی سالانہ آئی ٹی میں تربیت کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اسی طرح ایک ہزار زرعی ماہرین کو جدید زراعت کی تربیت کے لئے چین بھیجا جا رہا ہے۔ پروفیسر احسن اقبال کہا کہنا تھا کہ حکومت کا عزم پاکستان کو 2035 تک دس کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا ہے۔ یہ ملک پاکستان ہماری پہچان اور وطن ہے، اس پہ آنچ نہیں آنے دیں گے۔ @appcsocialmedia @betterpakistan @PTVNewsOfficial @RadioPakistan @etribune @ExpressNewsPK @Nawaiwaqt_ @jang_akhbar @DailyUrduPoint @brecordernews @TFT_
Show more
0
0
4
0
Eid Mubarak from the Ministry of Planning, Development & Special Initiatives! May this blessed occasion bring happiness, peace, and prosperity to every home across Pakistan. As we celebrate, let us renew our commitment to unity, progress, and a brighter future for our nation. Wishing you and your loved ones a joyous and blessed Eid! 🌙✨ #EidMubarak#
Show more
0
0
1
0