وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی زیرصدارت پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (PSDP) 2024-25 کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تیسرے سہ ماہی فنڈز کے استعمال، مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور PSDP 2025-26 کے لیے وسائل مختص کرنے کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
🤏وفاقی وزیر کی اقتصادی سیکشن کو فنڈز کے جامع تجزیہ، بلاک الاٹمنٹس پر رپورٹ اور چوتھی سہ ماہی کی ریلیز کی تفصیلی رپورٹ کی ہدایت۔
🤏ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کے لیے بہترین نتائج والے منصوبوں کو ترجیح دینے پر زور
🤏گلگت بلتستان کے توانائی بحران کے حل کے لیے فوری پیش رفت کا حکم۔
🤏مزید برآں، AI سے iPAS کو جدید بنانے، میرٹ پر اسکالرشپ اور SUPARCO کی ٹیکنالوجی سے نگرانی کی ہدایت دی گئی تاکہ منصوبوں کی شفافیت اور بروقت تکمیل یقینی ہو۔