پاکستان کی سول سروس میں اصلاحات کا آغاز: وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سول سروسز ریفارم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کلسٹر بیسڈ سسٹم کی منظوری دی گئی، مزید برآں
✅ افسران کی مہارتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے،
✅ کارپوریٹ طرز عمل اپنانے،
✅ تکنیکی ماہرین کی شدید قلت دور کرنے،
✅ انجینئرنگ اور آئی ٹی گروپس بڑھانے،
✅ انگریزی کے بجائے اردو کو سی ایس ایس میں میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی۔
✅ 1973 ماڈل پر نظرثانی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آج کا شہری زیادہ باخبر اور بااختیار ہے، اور اس کی توقعات بھی کہیں زیادہ ہیں۔ اس لیے ہمیں ایسی سول سروس درکار ہے جو جدید تقاضوں کے مطابق چُست، فعال، کارکردگی پر مبنی اور عوام کے لیے مؤثر و جوابدہ ہو۔