Ministry of Planning and Development
@PlanComPakistan
Official Account of M/o #Planning#, #Development# & #Special_Initiatives# | #PlanningCommission# | Govt of Pakistan| Our Mission: #StrongEconomyStrongPakistan#
Joined August 2013
818 Following    144.9K Followers
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے نیشنل ایکشن پلان 2021 کے تحت سوشو پولیٹیکل ڈومین پر دوسری اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ملک کو درپیش اندرونی سیکیورٹی چیلنجز، بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر، اور اس کے پائیدار حل کے لیے سماجی و اقتصادی ترقی پر زور دیا گیا۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ جہاں دہشت گردی کے خلاف عسکری اقدامات ناگزیر ہیں، وہیں دیرپا امن کے لیے متاثرہ اضلاع میں ترقیاتی اقدامات اور مؤثر حکمرانی کو فروغ دینا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے زور دیا کہ: ✅ مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے اور ضلعی سطح پر انتظامیہ کو مضبوط کیا جائے تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی بہتر ہو۔ ✅ 20 غریب ترین اضلاع کی ترقی کے لیے صوبے فوری طور پر اپنے حصے کی فنڈنگ مختص کریں تاکہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر پسماندہ علاقوں کو قومی دھارے میں لایا جا سکے۔ ✅ مدرسوں کے طلباء کے لیے متبادل پیشہ ورانہ راستے فراہم کیے جائیں تاکہ وہ مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر پیشوں میں بھی فنی مہارت حاصل کریں۔ ✅ قومی نصاب میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور اقلیتوں کے حقوق کو شامل کیا جائے تاکہ معاشرے میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دیا جا سکے۔ ✅ ان علاقوں میں ہائی اسکول قائم کیے جائیں جہاں لڑکیوں کے لیے تعلیمی سہولیات میسر نہیں ہیں تاکہ ہر بچی کو تعلیم کا حق ملے۔ ✅ اساتذہ کے رویوں کی نگرانی کی جائے اور ان کے لیے ریفریشر کورسز کا انعقاد کیا جائے تاکہ انتہاپسند نظریات کی روک تھام ممکن ہو۔ ✅ نصاب میں اعتدال، برداشت اور قومی یکجہتی کے عناصر شامل کیے جائیں تاکہ طلباء مثبت سوچ کے حامل شہری بن سکیں۔ ✅ نوجوانوں میں فکری بنیاد کے لیے علامہ اقبال کے افکار کو فروغ دیا جائے اور صوبوں میں اقبال اکیڈمی کی شاخیں قائم کی جائیں۔
Show more
0
0
1
0