Ministry of Planning and Development
@PlanComPakistan
Official Account of M/o #Planning#, #Development# & #Special_Initiatives# | #PlanningCommission# | Govt of Pakistan| Our Mission: #StrongEconomyStrongPakistan#
Joined August 2013
818 Following    144.9K Followers
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت وزیرِاعظم کی ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم (EFS) کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔ پروفیسر احسن اقبال نے حکومت پاکستان کی برآمدات کو 2029 تک 60 ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اس مقصد کے لیے کاروبار دوست ماحول کی فراہمی، ویلیو ایڈیشن، اور برآمدی شعبہ جات کی عالمی معیار کے مطابق بہتری ضروری ہے۔ اجلاس کے اہم نکات: 📌 وفاقی وزیر احسن اقبال نے حکومت کے 2029 تک 60 ارب ڈالر کی برآمدات کے ہدف کو قومی معیشت کی بقا اور ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ 📌ٹیکسٹائل، گارمنٹس اور ایپیرل سیکٹر کی ویلیو ایڈیشن اور بین الاقوامی معیار کے ویلیو چینز کی تشکیل کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیا۔ 📌 اُڑان پاکستان ایجنڈے کے تحت آٹھ ترجیحی شعبوں میں برآمدی ترقی کی حکمت عملی پیش کی گئی۔ 📌 وفاقی وزیر نے کہا کہ برآمدی معیشت پاکستان کی سلامتی، معاشی خودمختاری اور ترقی کا ضامن ہے، جس کے لیے سرکاری و نجی شعبوں کو شراکت دار بننا ہوگا۔ 📌 اجلاس میں کلسٹر بیسڈ اسٹریٹیجی کی اہمیت پر زور دیا گیا اور عالمی منڈیوں میں مسابقت پیدا کرنے کے لیے مکمل ویلیو چینز کی تشکیل کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔ 📌 صنعتکاروں نے ٹیکس مسائل، ریفنڈز کی تاخیر اور ریگولیٹری رکاوٹوں سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا، جنہیں دور کرنے کی حکومتی یقین دہانی کرائی گئی۔ 📌وزیر منصوبہ بندی نے نجی شعبے کو ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن، مہارتوں کی ترقی اور ماحول دوست پیداوار میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی تاکہ پائیدار برآمدی ترقی ممکن ہو وزیرِ منصوبہ بندی نے اجلاس کے دوران صنعتکاروں کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کا بھی جائزہ لیا، جن میں ٹیکس نظام میں تضادات، ریفنڈز کی تاخیر اور ریگولیٹری پیچیدگیاں شامل تھیں۔ انہوں نے صنعتکاروں کو یقین دلایا کہ حکومت تمام رکاوٹوں کو دور کرے گی اور ایسا ٹیکس اسٹرکچر تشکیل دے گی جو سرمایہ کاروں کے لیے سازگار اور شفاف ہو۔
Show more
0
0
2
0