Search results for چین
People
Not Found
Tweets including چین
در نخستین نشست کمیته مشترک سه جانبه #ایران# #چین# و #عربستان،# وانگ ای، وزیر امور خارجه چین با روسای هیئت‌های عربستان و ایران دیدار و گفتگو کرد. در این نشست که بمنظور پیگیری توافق پکن برگزار شد آقایان باقری کنی، دنگ لی و ولید بن عبدالکریم الخریجی معاونین وزرای خارجه مشارکت داشتند. ۱
Show more
0
2
19
4
معاون سیاسی وزارت خارجه @Bagheri_Kani بطور جداگانه با وزیرامورخارجه و معاون وزارت خارجه چین مذاکرات و رایزنی های بسیار مهمی دررابطه با نحوه توسعه روابط دوجانبه و همچنین تعمیق همکاری های طرفین در سطوح بین‌المللی و بطور خاص درخصوص نحوه حمایت از ملت مظلوم فلسطین و غزه انجام داد. https://t.co/TvnWmscAr7
Show more
0
1
36
3
در این دیدار نتایج مثبت حاصل شده در روابط ج.ا.ایران و عربستان سعودی با توجه به توافقنامه پکن در ماه مارس گذشته بررسی شد. طرفین تعهد کامل خود را به اجرای توافقنامه پکن اعلام کردند وطرف چینی بر حمایت از تقویت روابط تاکید کرد.۲
Show more
0
1
12
1
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت وزیرِاعظم کی ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم (EFS) کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔ پروفیسر احسن اقبال نے حکومت پاکستان کی برآمدات کو 2029 تک 60 ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اس مقصد کے لیے کاروبار دوست ماحول کی فراہمی، ویلیو ایڈیشن، اور برآمدی شعبہ جات کی عالمی معیار کے مطابق بہتری ضروری ہے۔ اجلاس کے اہم نکات: 📌 وفاقی وزیر احسن اقبال نے حکومت کے 2029 تک 60 ارب ڈالر کی برآمدات کے ہدف کو قومی معیشت کی بقا اور ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ 📌ٹیکسٹائل، گارمنٹس اور ایپیرل سیکٹر کی ویلیو ایڈیشن اور بین الاقوامی معیار کے ویلیو چینز کی تشکیل کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیا۔ 📌 اُڑان پاکستان ایجنڈے کے تحت آٹھ ترجیحی شعبوں میں برآمدی ترقی کی حکمت عملی پیش کی گئی۔ 📌 وفاقی وزیر نے کہا کہ برآمدی معیشت پاکستان کی سلامتی، معاشی خودمختاری اور ترقی کا ضامن ہے، جس کے لیے سرکاری و نجی شعبوں کو شراکت دار بننا ہوگا۔ 📌 اجلاس میں کلسٹر بیسڈ اسٹریٹیجی کی اہمیت پر زور دیا گیا اور عالمی منڈیوں میں مسابقت پیدا کرنے کے لیے مکمل ویلیو چینز کی تشکیل کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔ 📌 صنعتکاروں نے ٹیکس مسائل، ریفنڈز کی تاخیر اور ریگولیٹری رکاوٹوں سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا، جنہیں دور کرنے کی حکومتی یقین دہانی کرائی گئی۔ 📌وزیر منصوبہ بندی نے نجی شعبے کو ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن، مہارتوں کی ترقی اور ماحول دوست پیداوار میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی تاکہ پائیدار برآمدی ترقی ممکن ہو وزیرِ منصوبہ بندی نے اجلاس کے دوران صنعتکاروں کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کا بھی جائزہ لیا، جن میں ٹیکس نظام میں تضادات، ریفنڈز کی تاخیر اور ریگولیٹری پیچیدگیاں شامل تھیں۔ انہوں نے صنعتکاروں کو یقین دلایا کہ حکومت تمام رکاوٹوں کو دور کرے گی اور ایسا ٹیکس اسٹرکچر تشکیل دے گی جو سرمایہ کاروں کے لیے سازگار اور شفاف ہو۔
Show more
0
0
2
0
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کا جدہ میں پاکستانی بزنس کیمیونٹی کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے “اڑان پاکستان” پروگرام کو ملک کی معاشی خودمختاری کا ضامن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑ کر پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ پروفیسر احسن اقبال نے پاکستانی کمیونٹی کو تلقین کی کہ سیاسی لانگ مارچوں کو خیر باد کر کے اقتصادی لانگ مارچ کا حصہ بنیں۔ قوموں کے تعلقات کو اقتصادی رشتے ہی لازوال بنیادیں فراہم کرتے ہیں لہذا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت روابط بڑھانے میں مقامی کمیونٹی اپنا کردار ادا کرے۔ وفاقی وزیر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے معیشت کو ڈھلوان سے اڑان پہ موڑ دیا ہے۔ اب ہر پاکستان کا فرض ہے کہ اپنی پوری صلاحیتیں معاشی اڑان کی کامیابی کے لئے وقف کردے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی قوم کی اصل پہچان اسکی محنت اور ذہانت ہیں۔ ہمیں محنت، ذہانت ،دیانت اور اعلیٰ معیار سے پاکستانی برانڈ دنیا میں منوانا ہے۔ پاکستان کو اللہ نے کھربوں ڈالر کے معدنیات سے نوازا ہے۔ حکومت نے بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کے منصوبے شروع کئے ہیں۔ اس عمل سے بلوچستان کی ترقی کے دشمنوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ بلوچستان ترقی کرے گا اور پاکستان کا خوشحال ترین صوبہ بنے گا۔ پروفیسر احسن اقبال نے آگاہ کیا کہ حکومت نے دو لاکھ نوجوانوں کی سالانہ آئی ٹی میں تربیت کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اسی طرح ایک ہزار زرعی ماہرین کو جدید زراعت کی تربیت کے لئے چین بھیجا جا رہا ہے۔ پروفیسر احسن اقبال کہا کہنا تھا کہ حکومت کا عزم پاکستان کو 2035 تک دس کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا ہے۔ یہ ملک پاکستان ہماری پہچان اور وطن ہے، اس پہ آنچ نہیں آنے دیں گے۔ @appcsocialmedia @betterpakistan @PTVNewsOfficial @RadioPakistan @etribune @ExpressNewsPK @Nawaiwaqt_ @jang_akhbar @DailyUrduPoint @brecordernews @TFT_
Show more
0
0
4
0
فیکٹ چیک: یہ ویڈیو در اصل لاہور کی اعظم مارکیٹ کی ہے. #FactCheck# #AfghanRefugees# https://t.co/Sc8sfSyxTx
0
0
0
0
کوئی بھی نہیں چاہتا کہ بانی پی ٹی آئی بات چیت کیلئے تیار ہوں۔اعظم سواتی #DunyaNews# #DunyaVideos# #BreakingNews# #PTI# https://t.co/OHepiFgGi8
0
0
2
0
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے نیشنل ایکشن پلان 2021 کے تحت سوشو پولیٹیکل ڈومین پر دوسری اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ملک کو درپیش اندرونی سیکیورٹی چیلنجز، بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر، اور اس کے پائیدار حل کے لیے سماجی و اقتصادی ترقی پر زور دیا گیا۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ جہاں دہشت گردی کے خلاف عسکری اقدامات ناگزیر ہیں، وہیں دیرپا امن کے لیے متاثرہ اضلاع میں ترقیاتی اقدامات اور مؤثر حکمرانی کو فروغ دینا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے زور دیا کہ: ✅ مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے اور ضلعی سطح پر انتظامیہ کو مضبوط کیا جائے تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی بہتر ہو۔ ✅ 20 غریب ترین اضلاع کی ترقی کے لیے صوبے فوری طور پر اپنے حصے کی فنڈنگ مختص کریں تاکہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر پسماندہ علاقوں کو قومی دھارے میں لایا جا سکے۔ ✅ مدرسوں کے طلباء کے لیے متبادل پیشہ ورانہ راستے فراہم کیے جائیں تاکہ وہ مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر پیشوں میں بھی فنی مہارت حاصل کریں۔ ✅ قومی نصاب میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور اقلیتوں کے حقوق کو شامل کیا جائے تاکہ معاشرے میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دیا جا سکے۔ ✅ ان علاقوں میں ہائی اسکول قائم کیے جائیں جہاں لڑکیوں کے لیے تعلیمی سہولیات میسر نہیں ہیں تاکہ ہر بچی کو تعلیم کا حق ملے۔ ✅ اساتذہ کے رویوں کی نگرانی کی جائے اور ان کے لیے ریفریشر کورسز کا انعقاد کیا جائے تاکہ انتہاپسند نظریات کی روک تھام ممکن ہو۔ ✅ نصاب میں اعتدال، برداشت اور قومی یکجہتی کے عناصر شامل کیے جائیں تاکہ طلباء مثبت سوچ کے حامل شہری بن سکیں۔ ✅ نوجوانوں میں فکری بنیاد کے لیے علامہ اقبال کے افکار کو فروغ دیا جائے اور صوبوں میں اقبال اکیڈمی کی شاخیں قائم کی جائیں۔
Show more
0
0
1
0
اگر کسی کو انصاف نہیں دے سکتا تو مجھے استعفی دینا چاہئے، اگر میں نہ پہنچتا تو کیا یہ عورت ساری رات ہائیکورٹ میں گزارتی، چیف جسٹس کا استفسار https://t.co/k5UnCgvDXW https://t.co/aHiy4qX5TR
Show more
0
39
2.8K
599
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مذید مستحکم کرکے کیلیے پر عزم ہے۔ اسحاق ڈار نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے امریکہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ترجمان امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے معدنیات سمیت ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کیلیے دلچسپی کا اظہار کیا۔ ترجمان پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کیلیے اہم ہے۔ امریکی وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے 2013 سے 2018 کے درمیان دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کا بھی ذکر کیا جس میں پاکستان نے بڑاجانی اور مالی نقصان برداشت کیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انسداد دہشت گردی کیلیے مستقبل کے تعاون کیلیے امریکہ کی جانب سے دلچسپی کا بھی اظہار کیا دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ امرییکی ویر خارجہ نے افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ ترجمان امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار مشترکہ مفادات کیلیے قریبی رابطے میں رہنے ہر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ
Show more
0
0
0
0
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کا 5واں اجلاس اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی بھی شرکت نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا ڈاکٹر خالد چوہان نے بورڈ ممبران کو تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں نیکٹا کے تحت قائم ہونے والے ادارے نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سنیٹر (NIFTAC) کی منظوری دی گئی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے مکمل سدباب کے لئے متعلقہ اداروں کی مشاورت کے بعد اس ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا۔ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بھی PIFTAC کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس ادارے کا قیام نیکٹا کے حقیقی مقاصد کے حصول کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔ نفٹیک (NIFTAC) کا قیام نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کارآمد ہوگا۔ سینیٹرز منظور احمد اور پونجو مل بھیک کی بھی نیکٹا بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں شرکت۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد کی بھی شرکت۔ چاروں صوبائی سیکرٹریز داخلہ بطور ممبر نیکٹا بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں شریک ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی بھی اجلاس میں شریک اجلاس میں نیشنل کوآڈینیٹر نیکٹا ڈاکٹر خالد چوہان کی پیش کردہ تمام سفارشات کی منظوری دی گئی
Show more
0
0
0
0
آئیں مل کر بنائیں ایک روشن بلوچستان! بلوچستان، ہمارا عظیم صوبہ، جہاں کی دھرتی سونے اور معدنیات سے مالا مال ہے، جہاں کے پہاڑ تاریخ کے گواہ ہیں، اور جہاں کے لوگ بے مثال محنت اور حوصلے کی علامت ہیں۔ یہاں کی ثقافت، رقص، موسیقی، اور دستکاری دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتیں، خواتین کی لگن، اور بزرگوں کی حکمت ہماری قومی دولت ہیں۔ مگر ہم جانتے ہیں کہ اس دھرتی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وفاقی حکومت نے بلوچستان کی ترقی کے لیے بیشتر منصوبے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) میں شامل کئیے ہیں۔ ان منصوبوں میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، اور زراعت کے شعبوں میں اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں حکومت کے اڑان پاکستان کے قومی معاشی تبدیلی کے پانچ سالہ منصوبے کے تحت بلوچستان کو ایک نئے دور میں لے جانے کی حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے۔ اس پالیسی کے تحت برآمدات، ڈیجیٹل پاکستان، ماحولیات، توانائی، انصاف اور مساویانہ حقوق کے ذریعے پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ اس کا ویژن بلوچستان کی معدنی دولت، زرعی صلاحیت، اور گوادر کی تجارتی اہمیت کو ملکی و عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے: حکومت پاکستان صوبہ بلوچستان کی ترقی کے لیے بیشر منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ ان میں سے چند کا ذکر ہم یہاں کرتے ہیں۔ منصوبوں کی تفصیل ہم وقتا فوقتا اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شہیر کرتے رہیں گے۔ 🎯 این-25 ہائی وے کی تعمیر سے خضدار اور کوچلاک کے درمیان سفر کا وقت کم ہوگا، جو تجارت اور روزگار کے نئے دروازے کھولے گی۔ 🎯 گوادر پورٹ کی تعمیر بلوچستان کو عالمی تجارت کا مرکز بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ 🎯 کچی کینال کا احیا، خشک علاقوں میں پانی پہنچا کر کسانوں کی زندگیاں بدل رہا ہے۔ 🎯 نوشکی، پشین، وڈھ، اور گوادر میں نئے یونیورسٹیز کے قیام سے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع مل رہے ہیں۔ 🎯 کوئٹہ، گوادر، اور تربت میں ہسپتالوں کی تعمیر صحت کی سہولیات کو بہتر بنا رہی ہے۔ نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں: 🎯 5,000 اسکالرشپس کے ذریعے بلوچستان کے طلباء ملک کی نامور یونیورسٹیوں میں پڑھ رہے ہیں۔ 🎯 ڈیجیٹل یوتھ ہب جو کہ وزیراعظم کا خصوصی پروگرام ہے کے ذریعے نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جا رہا ہے۔ 🎯 خواتین کے لیے ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز اور شہید بینظیر بھٹو ویمن سینٹرز معاشی خودمختاری اور تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ اڑان پاکستان اور اڑان بلوچستان کا یہ وژن تب ہی کامیاب ہوگا جب بلوچستان کا ہر شہری، ہر گاؤں اور ہر بستی اس کی روشنی سے جگمگائے گا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ بلوچستان کا ہر فرد خود کو پاکستان کا ایک اہم حصہ سمجھے۔ مگر یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم سب مل کر آگے بڑھیں۔ اپنے نوجوانوں کو تعلیم دیں، خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں۔ آئیے، اپنے صوبے کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لائیں۔ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر، ہر منصوبے کی ترقی میں حصہ لے کر، اور اپنی مثبت رائے دے کر۔ یہ وعدہ کریں کہ ہم مل کر بنائیں گے ایک روشن بلوچستان جہاں ہر فرد کو ترقی کا یکساں موقع ملے، جہاں محبت اور اعتماد کی فضا ہو۔ (مزید معلومات کے لیے ہمارے سوشل میڈیا صفحات کو فالو کریں۔ ہر منصوبے کی تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی!)
Show more
0
5
20
5